ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ججوں کے خلاف مزاحمت

ججوں کے خلاف مزاحمت

Thu, 30 Jun 2016 20:34:20    S.O. News Service

بی جے پی چاہتی ہے کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش بات چیت سے مسئلے کا حل نکالے
حیدرآباد، 30؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )بی جے پی نے آج کہا کہ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی حکومت کی مشترکہ ہائی کورٹ کی تقسیم اور عدالتی حکام کے عارضی الاٹمنٹ کے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے سے کرنا چاہئے۔تلنگانہ بی جے پی کے صدر لکشمن نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ کئی واقعات ہوئے ہیں جب مذاکرات کے ذریعے دو ریاستوں کے درمیان مسئلے کو حل کیا گیا۔لکشمن نے کہا کہ آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندر بابو نائیڈو نے اپنی ریاست کے مستقل دارالحکومت امراوتی کی بنیاد رکھنے کے پروگرام میں تلنگانہ کے اپنے ہم منصب کے چندر شیکھر راؤ کو مدعو کیا تھا اور راؤ نے نائیڈو کو ’’یجنم‘‘میں مدعو کیا تھا۔لکشمن نے کہا کہ پانی کی تقسیم پر تنازعہ کو دونوں ریاست کی حکومتوں نے مذاکرات کے ذریعے حل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن تعطل کو حل کرنے کے لئے پہل کر سکتے ہیں۔دہلی میں دھرنا دینے کی راؤ کی تجویز کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پہلے مذاکرات کے امکانات تلاشے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر مرکز پر حملہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس میں مرکز کا زیادہ کردار نہیں ہے۔


Share: